نان بینک مالیاتی شعبے میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان کے نان بینک مالیاتی شعبے نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مضبوط ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا۔
جہاں مجموعی اثاثے 31دسمبر 2025تک بڑھ کر 6.84کھرب روپے ہو گئے، جو 30جون 2025کے 5.635 کھرب روپے کے مقابلے میں 21فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق فنڈ مینجمنٹ اور قرضہ فراہم کرنے والے دونوں شعبوں میں تیز رفتار نمو دیکھنے میں آئی۔
، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور مالی شمولیت میں پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے ۔فنڈ مینجمنٹ سیکٹر نے چھ ماہ کے دوران 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔