نان سیلری بجٹ، سرکاری سکولوں کیلئے 3ارب 27کروڑ جاری

نان سیلری بجٹ، سرکاری سکولوں کیلئے 3ارب 27کروڑ جاری

تعلیمی سرگرمیوں کی بلا تعطل فراہمی کیلئے راولپنڈی کیلئے 12کروڑ 6لاکھ کی منظور ی

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے نان سیلری بجٹ کی مد میں صوبے کے 36 اضلاع کے سرکاری سکولوں کیلئے مجموعی طور پر 3ارب 27کروڑ 10لاکھ سے زائد فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ فنڈز پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے اخراجات پورے کرنے کیلئے استعمال کئے جائیں گے ، محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رقم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں بطور سیلنگ رکھی گئی ہے تاکہ سکولوں کے نان سیلری اخراجات بروقت پورے کئے جا سکیں، ضلع راولپنڈی کیلئے تقریباً 12کروڑ 6لاکھ روپے منظور کئے گئے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں