میگا موٹر کمپنی کا NEV پلانٹ کی تعمیر کیلئے برٹش انٹریشنل انویسٹمنٹ سے معاہدہ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان میں BYD کی آفیشل پارٹنر، میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) نے برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ (بی آئی آئی) کے ساتھ فنانسنگ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
معاہدے کا مقصد پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں (NEV) کی خصوصی طور پر تیاری سے متعلق پہلے بڑے مینو فیکچرنگ پلانٹ کے قیام میں تعاون فراہم کرنا ہے ۔ معاہدے کے تحت بی آئی آئی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی میں فنانسنگ فراہم کرے گا، جو اس منصوبے کی مجموعی لاگت کی 25 فیصد فناسنگ ہو گی۔
یہ سرمایہ کاری ایم ایم سی کے جدید اور خصوصی طور پر تیار کردہ NEV مینوفیکچرنگ پلانٹ میں کی جائے گی۔ اس پلانٹ کی باقاعدہ پیداوار رواں سال کی دوسری ششماہی میں شروع ہونے کا منصوبہ ہے ۔