پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام فن پاروں کی نمائش

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام فن پاروں کی نمائش

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام ماہِ صیام کی بابرکت ساعتوں میں معروف خطاط زکریا جلال کے فن پاروں کی ایک روح پرور نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں شائقینِ فن اور اہلِ علم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں کو کوفی رسم الخط میں تیار کیا گیا ہے جو عربی زبان کے قدیم اور باوقار رسم الخطوط میں شمار ہوتا ہے ۔تقریب کی مہمانِ خصوصی رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب تھیں جنہوں نے نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں