سٹیٹ بینک کے زیر اہتمام تقریب خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین
راولپنڈی (آن لائن) سٹیٹ بینک راولپنڈی میں عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں معاشرے میں خواتین کے کردار اور ان کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ بینک راولپنڈی کے چیف منیجر رضوان خلیل شمسی نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا نہایت اہم حصہ ہیں اور گھریلو زندگی سے لے کر معاشرے کے ہر شعبے میں ان کا کردار نمایاں ہے ، اس لئے انہیں کسی بھی سطح پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔