اسلام آباد ،4اشتہاریوں سمیت 14جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،4اشتہاریوں سمیت 14جرائم پیشہ افراد گرفتار

کو ہسار، رمنا، سمبل، تر نول، کو رال، ہمک اور بہا رہ کہو میں کارروائیاں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چارمجرمان اشتہاریوں سمیت14جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں کو ہسار، رمنا، سمبل، تر نول، کو رال، ہمک اور تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 475گر ام آ ئس، نوبو تلیں شراب، مختلف بو ر کے چار پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں