روات ،موٹر سائیکل و کار سوار 5 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

 روات ،موٹر سائیکل و کار سوار 5 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

3خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،زیر استعمال کار ، اسلحہ برآمد

راولپنڈی(این این آئی) تھانہ روات کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل و کار سوار 5 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران 3 خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرکے زیر استعمال مہران کار اور اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل و کار سوار 5ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران 3 خطرناک و مطلوب ڈاکو ؤں کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 فرار ہو گئے ، ڈاکوؤں کے زیر استعمال مہران کار اور اسلحہ برآمد کر لیاگیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت خاور، زاہد اور عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے ،زیر حراست ڈاکو قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈکیتی، منشیات، چوری، ضرر اور اسلحہ ناجائز کے متعدد مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہیں،پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹر سائیکل اور کار سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں