ڈینگی کا پھیلائو روکنے کیلئے تعلیمی اداروں کو مراسلہ ارسال
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ سکولوں کو مراسلہ لکھا ہے۔
مراسلہ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل، ماحولیاتی صفائی اور اداروں میں فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماحولیاتی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کو بھی لکھا گیا ہے اور ڈائریکٹوریٹ آف سینٹیشن کو شہر میں مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات ختم کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔