دالوں کی ملکی پیداوار میں 37فیصد کمی غذائی ، پروٹین کے بحران کا خطرہ
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان میں دالوں کی ملکی پیداوار میں 37 فیصد کمی کے باعث غذائی اور پروٹین کے بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ملک کو ہر سال تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کرنا پڑ رہی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے تقریباً 40 فیصد گھرانے پروٹین کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 24.35فیصد آبادی معتدل سے شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی اور آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کے اشتراک سے دالوں کی مسابقتی اور جامع ویلیو چین کی ترقی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں کیا۔