بنگلہ دیش اور سری لنکن طلبہ کے اعزاز میں ایچ ای سی کی تقریب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایچ ای سی نے اسلام آباد میں اپنے سیکرٹریٹ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے طلباء جو اس وقت ممتاز علامہ اقبال سکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں کا استقبال کیا۔
تقریب میں دارالحکومت اور اس کے آس پاس کی مختلف معروف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ان ممالک کے طلباء اکٹھے ہوئے۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر مہمان خصوصی تھے ۔ پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ر ) فریڈ سیناویرتھے ، پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال ، وزارت خارجہ پاکستان کے سینئر حکام، مختلف میزبان اداروں کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز نے شرکت کی۔