اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 7 جرائم پیشہ افراد تھانے منتقل

 اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 7 جرائم پیشہ افراد تھانے منتقل

1324افراد،380گھرانوں،75دکانوں،21ہو ٹلز،213ٹر سائیکلز کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ، سرچ آپریشن کے دوران 1324 افراد، 380 گھرانوں، 75دکانوں ،21 ہو ٹلز ، 213ٹر سائیکلز اور67گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ 42مشکوک افراد،24 موٹر سائیکلز اور کر ائے داری ایکٹ کی خلا ف ورزی پر 7افرادکوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا، اسی طرح سرچ آ پریشن کے دوران 2منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1050گر ام ہیر وئن اور 250 گرام آ ئس برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں