آئی بی سی سی ،نیشنل ایجوکیشن ہاکی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،حکمت عملی پر غور

آئی بی سی سی ،نیشنل ایجوکیشن ہاکی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،حکمت عملی پر غور

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی بی سی سی کے سیکرٹریٹ میں نیشنل ایجوکیشن ہاکی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے تعلیمی نظام کے ذریعے ہاکی کے فروغ اور بحالی کی قومی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

مشترکہ صدارت ڈاکٹر غلام علی ملاح اور محی الدین احمد وانی نے کی۔اجلاس میں مختلف تعلیمی بورڈز کے ڈائریکٹرز آف فزیکل ایجوکیشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندگان اور سابق اولمپینز حسن سردار، اصلاح الدین اور خواجہ جنید نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری آئی پی سی نے IBCC-PHF سکول اینڈ انٹر بورڈ ہاکی ریوائیول پروگرام (2026-2029) پیش کیا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور اسکولوں سے قومی سطح تک کھلاڑیوں کے لیے ایک منظم راستہ فراہم کرنا ہے ۔ منصوبے میں سکول سطح پر ہاکی کے فروغ، انٹر بورڈ مقابلوں کے انعقاد اور نوجوان کھلاڑیوں کی مؤثر تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں