اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹرجنرل پرملازم کو دفتر بلا کرمحبوس رکھنے کا الزام

اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹرجنرل پرملازم کو دفتر بلا کرمحبوس رکھنے کا الزام

ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کے اجرا کی مد میں من پسند جونیئر افراد کو نوازا جا رہا ہے ملازم کو ہراساںکرنیوالے اے پی ایم جی کو فوری ٹرانسفر کیا جائے ،’’پیکو ‘‘ کا مطالبہ

  اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل کی جانب سے مبینہ طور پر ملازم کو دفتر بلا کرمحبوس رکھنے ،ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے پر پاکستان پوسٹ کے ملازمین کی تنظیموں نے وفاقی سیکرٹری مواصلات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔پوسٹل ملازمین کی یونین ’’ یپکو‘‘نے ڈائریکٹر جنرل کومرا سلہ میں کہا ہے کہ ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کی مد میں سنیارٹی لسٹ کو ہر سال دانستہ طور پر تبدیل کر کے من پسند جونیئر افراد کو نوازا جا رہا ہے ۔ مبینہ کرپشن کو روکنے کے لیے (NIRC) سے حکمِ امتناع حاصل کیا گیا تو محکمہ کے ایک افسر نے عدالتی احکامات کو ماننے کے بجائے اسے چیلنج کرنا شروع کر دیا ۔ اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل عاطف نوید نے یونین ممبر فاروق انور کو مبینہ طور پر روزے کی حالت میں دفتر بلا کر دو گھنٹے تک غیر قانونی طور پر محبوس رکھا، ہراساں کیا اور نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دیں ۔پوسٹل ورکرز فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اے پی ایم جی کو فوری طور پر اسلام آباد سرکل سے ٹرانسفر کیا جائے ۔ اس معاملہ پر پوسٹ ماسٹر جنرل اسلام آباد و فیڈرل ایریا نادیہ امین اور اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹرجنرل عاطف نوید نے متعدد بار میسج اور رابطہ کے باوجود جواب نہیں دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں