قتل ،اقدام قتل کے مقدمہ میں 5مجرموں کو سزائیں

قتل ،اقدام قتل کے مقدمہ میں 5مجرموں کو سزائیں

مجرمان کو مجموعی طور پر 56سال قید،12لاکھ50ہزار روپے جرمانے

راولپنڈی(خبر نگار) قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں معزز عدالت نے 5مجرمان کو سزائیں سنا دیں، مجرمان کو مجموعی طور پر56سال قید،12 لاکھ50ہزار روپے جرمانے ، 5لاکھ 50 ہزارروپے ضمان اور 1/3ضمان کے مطابق ارش کی سزائیں سنائی گئیں۔ مجرم امجد کو اقدام قتل کے جرم میں 10سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ، مجرم قربان کو ضرر کے جرم میں 6سال قید اور 3 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی، زیر دفعہ 449 ت پ میں 5سال قید اور 1لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم غلام مصطفی کو زیر دفعہ 449 ت پ میں 5سال قید اور 1لاکھ50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ضرر کے جرم میں 1سال قید اور 50ہزار روپے ضمان کی سزا سنائی گئی، مجرم اشتیاق کو زیر دفعہ 449ت پ میں 5سال قید اور 1 لاکھ50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم جبران کو زیر دفعہ 449 ت پ میں 5سال قید اور 1 لاکھ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرمان نے اپریل 2023تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں سیوریج کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ 8 افراد کو زخمی کر دیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں