نو رین بانو قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی نئی چیئرپرسن تعینات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے نو رین بانو کو قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی نئی چیئرپرسن تعینات کر دیا ہے ۔۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد ممبر این سی ایس ڈبلیو بلوچستان نورین بانو کو یہ عہدہ ایک ماہ کے لیے نگران چیئرپرسن کے طور پر سونپا گیا ہے ۔نورین بانو اس سے قبل کمیشن میں بلوچستان کی نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔