اسلام آباد ،12اشتہاریوں سمیت 20جرائم پیشہ افراد گرفتار
ترنول، سبزی منڈی، شمس کالو نی، نیلوراور بہار ہ کہو میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 12اشتہاریوں سمیت 20جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت، اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجربرآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں ترنول، سبزی منڈی، شمس کالو نی، نیلوراور بہار ہ کہو پولیس نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2,480گر ام ہیر وئن، مختلف بو ر کے دو پستول،ایک رائفل معہ ایمونیشن اور دو عدد خنجر برآمد کر لئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 12مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔