جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی ،آرٹ کلاسز کی تشہیر کو بڑھایا جائے ،محبوب عالم

 جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی ،آرٹ  کلاسز کی تشہیر کو بڑھایا جائے ،محبوب عالم

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محبوب عالم نے آرٹس کونسل راولپنڈی کا دورہ کیا۔۔۔

 آرٹس کونسل کے افسران اور سٹاف نے استقبال کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ڈویلپمنٹ سکیم اور ثقافتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ جاری ترقیاتی کاموں کی مکمل نگرانی کی جائے اور آرٹ کلاسز کی تشہیر کو بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء مختلف ہنر سیکھ سکیں۔ انہوں نے آرٹ گیلری میں پینٹنگ اور خطاطی کی نمائش کو بھی دیکھاور آرٹسٹوں کے فن کو خوب سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں