زیر تفتیش مقدمات میں خواتین کی جلد بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) ایس پی انویسٹی گیشز سکندر گوندل نے سٹی، صدر اور سوہاوہ سرکل کے ایس ایچ اوز اور SSIUافسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ خواتین کے اغوا کے مقدمات میں ہونے والی تفتیشی پراگریس کا جائزہ لیا گیا۔۔۔
، ایس پی نے تمام زیرِ تفتیش مقدمات میں خواتین کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔