2منشیات سپلائرز گرفتار، 3کلو چرس برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے 3کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔۔۔۔
پولیس ترجمان کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے 1کلو 600گرام چرس برآمد کی جبکہ دھمیال پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1کلو 420گرام چرس برآمد کر لی۔