اسلام آباد ،12اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ افراد گرفتار
شالیمار، گولڑہ، ترنول، سبزی منڈی، کرپا، بنی گالہ میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 12 اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں شالیمار، گولڑہ، ترنول، سبزی منڈی، کرپااور تھانہ بنی گالہ پولیس نے 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3,592 گرام ہیروئن ، 205گرام آئس ،30بوتل شراب اور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔