شہریوں کی خدمت،قانون کا موثر نفاذ اولین ترجیح ،آئی جی

 شہریوں کی خدمت،قانون کا موثر نفاذ اولین ترجیح ،آئی جی

آپریشنل کمانڈرز کانفرنس میں سکیورٹی ،امن و امان کی صورت حال کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے آئی جی اسلام آباد کو اپنے ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،آئی جی نے کفایت شعاری مہم کے نفاذ اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا، آئی جی نے پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات کیلئے جاری منصوبوں پر احکامات جاری کئے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور قانون کے موثر نفاذ کو اولین ترجیح بنایا جائے ، شہریوں کی سہولت کیلئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ، مزید وفاقی دارالحکومت میں \"نشہ اب نہیں\" تحریک کے دائرہ کار کو بھی وسیع کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں