ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ز کا کہوٹہ کا دورہ ،پولیومہم کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ز کا  کہوٹہ کا دورہ ،پولیومہم کا جائزہ لیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبدالرحمن خان نے تحصیل کہوٹہ کا دورہ کیا۔۔۔

 جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کے ہمراہ جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں قائم پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کہوٹہ کا بھی معائنہ کیا، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں