اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری، ڈی سی کی ملاقاتیں
اسلام آباد (آن لائن) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور یومیہ بنیادوں پر ڈی سی اسلام آباد کی شہریوں سے ملاقاتیں کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کی شکایات اور تجاویز پر فی الفور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے۔۔۔
کہا کہ شہری دفتری اوقات کار میں کسی بھی وقت ضلعی انتظامیہ دفاتر کو وزٹ کر سکتے ہیں، اوپن ڈور پالیسی کا اطلاق انتظامیہ کے تمام عوامی دفاتر پر کیا گیا ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ شہری اسسٹنٹ کمشنرز سمیت کسی بھی انتظامی افسر سے بلا روک ٹوک ملاقات کر سکتے ہیں۔، اوپن ڈور پالیسی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معاون ہے۔