ذہین حفاظ بچوں کو مفت اعلی تعلیم دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) زمرد خان سرپرست اعلیٰ سویٹ ہوم و سابق این اے نے میجر جنرل غلام قمر، ڈی جی آر ای سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سویٹ ہوم اور مدارس کے بچوں ۔۔۔
کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے مواقعوں پر بات چیت کی۔ ملاقات میں سویٹ ہوم کی اس تجویز سے اتفاق کیا گیا کہ ملک بھر سے ذہین حفاظ بچوں کا انتخاب کر کے ان کو مفت اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ مستقبل میں مذہب و ملت کیلئے شاندار خدمات انجام دے سکیں، اس مقصد کیلئے فریم ورک پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔