اسلام آباد میں کاروباری مراکز کو 10بجے بند کیا جائے، تاجر

اسلام آباد میں کاروباری مراکز کو 10بجے بند کیا جائے، تاجر

صنعتی، تجارتی شعبوں کو بازاروں کے اوقات، لوڈشیڈنگ سے مسائل ہیں، پریس کانفرنس

اسلام آباد (آن لائن) صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار طاہر محمود اور صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخوا کی طرح اسلام آباد میں کاروباری مراکز کو 10بجے بند کیا جائے، تاجر برادری حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے تاہم کاروباری مراکز میں 6سے 7بجے بجلی کی بندش سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ پیک آورز میں بجلی کی سوا دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف وفاقی دارالحکومت کی تجارتی تنظیموں کی مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی اور تجارتی شعبوں کو بازاروں کے اوقات اور لوڈشیڈنگ سے شدید مسائل ہیں۔ سردار طاہر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بازاروں میں اوقات کے نام پر کاروباری طبقے کی تذلیل کی جا رہی ہے، اسلام آباد میں حکومتی مجبوری کو سمجھتے ہوئے اوقات میں مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں