کنٹرولر امتحانات کے دورے، 2امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

کنٹرولر امتحانات کے دورے، 2امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ نگران کو فوری طور پر امتحانی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز خیابانِ سرسید راولپنڈی، گورنمنٹ ہائی سکول خیابانِ سرسید، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن خیابانِ سرسید، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غرغوشتی حضرو، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غرغوشتی حضرو، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1حضرو، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن حضرو اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2حضرو شامل ہیں۔ ان مراکز کے معائنے کے دوران امتحانی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، دورے کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1حضرو میں دو امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ دونوں امیدواروں کے خلاف موقع پر ہی کیس رجسٹرڈ کر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیا گیا ہے، امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ نگران کو فوری طور پر امتحانی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا، کنٹرولر امتحانات کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت، بدعنوانی یا قواعد کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں