سی ڈی اے عملہ پر حملہ، نامعلوم افراد کیخلاف دہشگردی کا مقدمہ

سی ڈی اے عملہ پر حملہ، نامعلوم افراد کیخلاف دہشگردی کا مقدمہ

امام بری نورپور شاہاں کے علاقے میں آپریشن کے دوران مقامی افراد نے حملہ کر دیا تھا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں امام بری نورپور شاہاں کے علاقے میں سی ڈی اے کی کارروائی کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سی ڈی اے نے نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ظفر شاہ کی مدعیت میں سیکرٹریٹ پولیس نے درج کیا ہے ۔مقدمہ میں تقریباً 250مسلح ملزمان کو شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ سی ڈی اے کی کارروائی کے دوران پیش آنے والے مقامی افراد کی جانب سے مزاحمت کے واقعات کے بعد درج کیا گیا ہے، جس میں اہلِ علاقہ اور انتظامیہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جلد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں