اسلام آباد، 17مشکوک افراد، 36موٹر سائیکل تھانے بند

اسلام آباد، 17مشکوک افراد، 36موٹر سائیکل تھانے بند

802افراد، 406گھرانوں، 276موٹرسائیکلوں، 106گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 802افراد، 406 گھرانوں، 26ہوٹلوں، 115دکانیں، 276 موٹر سائیکلوں اور 106گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ 17مشکوک افراد سمیت ایک گاڑی اور 36موٹرسائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ مزید برآں منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 333گرام آئس اور دو بندوقیں معہ ایمونیشن برآمد کر لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں