ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں افسران، جوانوں کی محنت و لگن قابلِ ستائش،سی ٹی او

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کی بھرپور رہنمائی اور مدد کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک نے مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے، قوانین کی پاسداری کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دینے والے پولیس آفیسر سب انسپکٹر ظہور احمد کو \"COP OF THE MONTH\"قرار دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ سی ٹی او نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں افسران اور جوانوں کی محنت و لگن قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں