اسلام آباد، 6اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار
کوہسار، شالیمار، گولڑہ، سمبل، شمس کالونی، کرپا میں کارروائیاں، منشیات، اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 6مجرمان اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں کوہسار، شالیمار، گولڑہ، سمبل، شمس کالونی، کرپا، نیلور، پھلگراں، تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے 12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,110گرام چرس، 1,024گرام آئس، 530گرام ہیروئن، 35بوتلیں شراب اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔