17اپریل سے 2مئی، اینٹی ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس، ڈینگی سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی صدارت ڈینگی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران ڈینگی سرویلنس، ہاٹ سپاٹس، لاروا کی نشاندہی اور اس کے خاتمے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران اہم اعدادوشمار پیش کیے گئے جن کے مطابق یکم جنوری سے 14اپریل تک ضلع بھر میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلنس کی جو سرگرمیاں انجام دی گئیں ان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 5اپریل سے 14اپریل 2کے دوران بریٹو انڈیکس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جس میں حساس علاقوں کی نشاندہی کی گئی یکم اپریل سے 14اپریل تک پینڈنگ لاروا کیسز کی رپورٹ پیش کی گئی اور ان کے بروقت ریسپانس کی ہدایات دی گئیں۔ 6اپریل سے 12اپریل کے دوران ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ اور ان سے فاصلے پر ہونے والی سرگرمیوں کا ڈیٹا شیئر کیا گیا کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں 14روزہ سویپ پلان کے تحت پوٹھوہار ٹاؤن اور کینٹ کے علاقوں میں 17اپریل سے 2مئی تک بھرپور اینٹی ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔