گرین ٹریکٹر ز پروگرام فیز تھری ، رقم کی ادائیگی کی تاریخ میں 20اپریل تک توسیع
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز IIIکے تحت کامیاب قرار پانے والے کاشتکاروں کو مطلع کیا جاتا ہے۔۔
کہ الاٹمنٹ لیٹر وصول کرنے اور اپنے حصے کی رقم جمع کروانے کی آخری اور حتمی تاریخ میں 20اپریل تک توسیع کی گئی ہے ۔ مقررہ مدت کے بعد رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں ویٹنگ لسٹ میں شامل کاشتکاروں کو فوری طور پر موقع فراہم کر دیا جائے گا۔