پاکستان ایک ذمہ دار، سنجیدہ اور امن پسند ملک ،امیر مقام

پاکستان ایک ذمہ دار، سنجیدہ اور امن پسند ملک ،امیر مقام

صاف، سستی اور مستقل توانائی کی فراہمی، چھوٹے کاروباروں کو فروغ دیا جائیگا

سوات (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کیلیے مسلسل کوششیں کی ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار، سنجیدہ اور امن پسند ملک کے طور پر دنیا میں اپنا مقام مضبوط کر رہا ہے، سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کیلیے بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز سوات کے علاقے اسلام پور میں ایس این جی پی ایل کی جانب سے گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گیس کی فراہمی اور گیس میٹرز کی تنصیب کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ 24کلو میٹر نیٹ ورک پر مشتمل ہے اور اس سے علاقے کے 2ہزار خاندان مستفید ہوں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صاف، سستی اور مستقل توانائی کی فراہمی، چھوٹے کاروباروں کو فروغ دے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی اور اس علاقے کی معیشت کو مزید مضبوط بنائے گی، پاکستان نے جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں