معاشی ترقی میں چیمبرز کا اہم کردار ،وزیر تجارت

 معاشی ترقی میں چیمبرز کا اہم کردار ،وزیر تجارت

جام کمال سے راولپنڈی چیمبرز کے وفد کی ملاقات ،دورہ امریکہ بارے بریفنگ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت اور سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی نے ملاقات کی ۔ اور اپنے دورہ امریکہ بارے بریفنگ دی ، وفاقی وزیر نے آر سی سی آئی وفد کی امریکی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ متحرک رابطہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوششیں پاکستان کی معاشی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبرز کاروباری مواقع کی نشاندہی، بین الاقوامی روابط کے فروغ اور برآمدات میں اضافے اور سرمایہ کاری کے حصول کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ منظم اور کاروبار پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پائیدار تجارتی ترقی اور صنعتی نمو حاصل کی جا سکے ۔ اجلاس کے دوران آر سی سی آئی وفد نے امریکی قانون سازوں، کاروباری رہنماؤں، چیمبرز آف کامرس اور معاشی ترقی کے اداروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے اہم نتائج سے آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں