سبز معیشت کیلئے عالمی تجربات سے استفادہ کرینگے ، مصدق ملک

سبز معیشت کیلئے عالمی تجربات سے استفادہ کرینگے ، مصدق ملک

وفاقی وزیر کی چین کے گرین فنانس نمائندے سے ملاقات، پائیدار معیشت پر گفتگو

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے انسٹیٹیوٹ آف فنانس اینڈ سسٹین ایبلٹی چین کے صدر ما جون سے ملاقات کی جس میں گرین فنانس اور پائیدار ٹیکنالوجیز کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے مقامی حالات کے مطابق پائیدار اور قابلِ عمل حل اپنانا ضروری ہے ۔وفاقی وزیر نے گرین فیلڈز اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت نوجوانوں کو سرمایہ کاروں سے جوڑا جائے گا تاکہ گرین انٹرپرینیورشپ کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی تجربات سے استفادہ کر کے سبز معیشت کی جانب بڑھنا چاہتا ہے اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ہی مؤثر موسمیاتی حل ممکن ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان گرین فنانس اور ماحول دوست سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں