ڈھائی کروڑ مانگنے کا الزام، قیوم نیازی نے صداقت حیات کو قانونی نوٹس بھیج دیا
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) پی ٹی آئی آزادکشمیر کے رہنما سردار صداقت حیات کی جانب سے چیئر مین پارلیمانی بورڈ و صدر تحریک انصاف عبدالقیوم نیازی پر ڈھائی کروڑ مانگنے کا الزام پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے ۔۔
ہتک آمیز الزامات پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ذریعے قانونی نوٹس بھجوایا، جس میں سردار صداقت خان پر پارٹی ٹکٹ کے بدلے 2کروڑ 50لاکھ روپے مانگنے کا جھوٹا الزام عائد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا گیا۔