آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ سینٹرز قائم کرنے کا معاہدہ
معاہدہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد اور پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن نے کیا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) کام کی جگہوں پر بیماریوں اور حادثات سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد اور پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کے درمیان پنجاب بھر میں آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ سینٹرز قائم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کا پہلا مرکز لاہور میں قائم کیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی اور کے ذوالفقار کھرل نے کیے۔ تقریب میں صوبائی وزیر محنت پنجاب منشا اللہ بٹ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر عظیم نیلسن بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت ایسے خصوصی مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں مزدوروں، خصوصاً فیکٹریوں، تعمیراتی شعبے اور غیر رسمی صنعتوں میں کام کرنے والے افراد کو حفاظتی اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان مراکز میں پیشہ ورانہ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔