راولپنڈی، تجاوزات کیخلاف آپریشن، 4ٹرک سامان ضبط

راولپنڈی، تجاوزات کیخلاف آپریشن، 4ٹرک سامان ضبط

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی ڈھیری، ٹاہلی موہری، دھمیال روڈ، رحیم آباد میں کارروائیاں

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ شعبہ انفورسمنٹ نے عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایگزیکٹو آفیسر عارفین زبیر کی خصوصی احکامات پر شعبہ انفورسمنٹ کے انچارج محمد اخلاق نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں ڈھیری، ٹاہلی موہری، بکرا منڈی، دھمیال روڈ، چکلالہ سکیم تھری، رحیم آباد اور بوستان خان روڈ پر واقعہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے جس میں مختلف جگہوں سے 4ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔ گرینڈ آپریشن کے دوران جہاں پر مختلف تجاوزات کو ختم کیا گیا ہے وہاں چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں موجود مختلف نالوں کی رکاوٹ بننے والے تھڑوں اور گندگی کا سبب بننے والے ٹھیلوں کو مکمل ختم کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں