پی ٹی آئی کا جزوی بائیکاٹ ، حکومتی سینیٹرز کا فوج کو خراج تحسین

   پی ٹی آئی کا جزوی بائیکاٹ ، حکومتی سینیٹرز کا فوج کو خراج تحسین

طارق فضل ہر مرض کی دوا بن گئے ،شیری رحمان کے ایوان میں ریمارکس

اسلام آباد (سید قیصر شاہ) ایوانِ بالا میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جزوی طور پر جاری رہا جبکہ حکومتی اراکین نے معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دفاعِ وطن کے لیے اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔اجلاس میں موجود پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق  وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور فریال تالپور کی گرفتاریوں کے وقت پی ٹی آئی خاموش رہی۔ اراکین نے کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے علاج کے معاملے پر سیاست کی جارہی ہے ۔اجلاس میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل وقفۂ سوالات اور نکاتِ اعتراض پر مسلسل جوابات دیتے رہے ۔ اس پر پریذائیڈنگ آفیسر شیری رحمان نے ریمارکس دئیے کہ ڈاکٹر صاحب آج تو آپ ہر مرض کی دوا بن گئے ہیں، متعلقہ وزراء کو بھی ایوان میں موجود ہونا چاہیے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں