پنجاب آرٹس کونسل،کل ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میگا شوکیس ہوگا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں کل ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میگا شوکیس منعقد کیا جا رہا ہے۔
تقریب میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی 6سو زائد طالبات کو کورسز کی تکمیل پر سرٹیفیکیشن دئیے جائیں گے۔ ان خواتین میں ایمبیسیڈر پروگرامز ویمن بزنس انکیوبیشن سینٹر (WBIC)اور سکل انحاسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام (SEHR)میں وہ طالبات شامل ہیں جنہوں نے ڈیجیٹل اسکلز، مہمان نوازی اور بیوٹیشن سروسز میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کی ہے۔