پی پی سٹی راولپنڈی کے زیراہتمام معرکہ حق ریلی آج نکالی جائیگی
ریلی لیاقت باغ سے شروع ہوکر چاندنی چوک میں اختتام پذیر ہو گی، خرم رسول
راولپنڈی (دنیا رپورٹ) پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام بھرپور انداز میں ’معرکہ حق ریلی‘نکالنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ ریلی آج 3بجے جائے شہادت لیاقت باغ سے شروع ہوگی اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتی ہوئی چاندنی چوک میں اختتام پذیر ہو گی۔ اس ضمن پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی کی رہائش گاہ محلہ اکال گھڑ میں ہونے والے اجلاس ریلی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔
میاں خرم رسول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کارکنان پیپلز پارٹی پاک فوج سے اپنی لازوال عقیدت اور پرجوش یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فضائیہ پاک بحریہ اور تمام قومی سلامتی کے اداروں کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے اس سلسلہ میں معرکہ حق ریلی سینکڑوں موٹر سائیکلوں گاڑیوں و دیگر ٹرانسپورٹ پر مشتمل ہوگی۔