ایل ایل بی داخلہ ٹیسٹ 21جون کو ہوگا، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25مئی مقرر
اسلام آباد (اے پی پی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ملک بھر کی جامعات اور اداروں میں ایل ایل بی ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے امتحان 21جون کو ہو گا۔
کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 12سالہ تعلیم کی تکمیل کے حامل طالب علم داخلہ کے اہل ہوں گے، ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات دینے والے امیدوار بھی ٹیسٹ میں شریک ہونے کے اہل ہوں گے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25مئی مقرر کی گئی ہے۔