راولپنڈی،ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے نوجوان زخمی
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے علاقے سیدپور روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میونسپل آفس کے قریب مسلم گراؤنڈ سیدپور روڈ پر پیش آیا جہاں بائیکیا سوار ملزم نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 23 سالہ عارف علی زخمی ہو گیا۔