اسلام آباد میں سرچ آپریشنز ،30 مشکوک افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشنز ،30 مشکوک افراد تھانے بند

559افراد، 225گھرانوں،چھ ہوٹلوں،36دکانیں،81گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ 559افراد، 225گھرانوں،چھ ہوٹلوں،36دکانیں،232موٹر سائیکلوں اور 81 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 30مشکوک افراد اور 2موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عددرائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں