سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی خضدار کیمپس کے وفد کا دورہ پارلیمنٹ ،بریفنگ
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی خضدار کیمپس کے 54 رکنی طالبات کے وفد نے 9 فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پر پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ کیا۔
وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی اور پاکستان کے پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل، سینیٹ کی آئینی ذمہ داریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ وفد نے گلیِ دستور کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں آئینِ پاکستان، پارلیمانی روایات اور قانون سازی کے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔