نیپون فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ریڈ جاپان پروجیکٹ کے تحت تقریب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)جاپان کی ثقافت، تاریخ اور علم کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لیے نیپون فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ریڈ جاپان پروجیکٹ کے تحت تقریب ہوئی۔
اس موقع پر جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو انگریزی زبان میں168موضوعات پر مشتمل کتابیں پیش کیں۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے امور سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین نے بھی شرکت کی۔ سفیر اکاماتسو شوئیچی نے طلبہ و اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کتب علم کے پل ہیں جو آپ کو جاپان کی بھرپور ثقافت کو دریافت کرنے ، ہمارے نقطہ نظر کو سمجھنے اور یہاں پاکستان میں نئے خیالات اور اختراعات کو متاثر کرنے کی اجازت دیتی ہیں ،جے پی اے سی کو جاپان اور پاکستان کے درمیان تعلیم، روزگار اور کاروبار کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔