سیکٹر ایف چودہ ،پندرہ کے متاثرین سے زمین کا قبضہ لے لیا گیا

 سیکٹر ایف چودہ ،پندرہ کے متاثرین سے زمین کا قبضہ لے لیا گیا

ایسٹ F-14 مرکز روڈ ،ملحقہ علاقہ کلیئر ، ویسٹ سروس روڈ اور ملحقہ علاقہ کا قبضہ

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر ہاؤسنگ اتھارٹی الماس صبحی ثاقب کی زیر نگرانی سیکٹر15/ F-14 کے متاثرین سے زمین کا قبضہ لے لیا گیا۔جس کے بعد اب اہم شاہراہوں اور سروس روڈز کا قبضہ مکمل طور پر اتھارٹی کے پاس آ چکا ہے ۔ایسٹ F-14 مرکز روڈ، اور اس کے ساتھ ملحقہ علاقہ کو مکمل طور پر کلیئر کروایا گیا۔

ویسٹF-14 سروس روڈ اور ملحقہ علاقہ کا قبضہ،ایف 14 مرکز کی تمام روڈز /ملحقہ علاقہ کو بھی مکمل طورپر واگزار کروا لیا گیا ہے ۔ الماس صبحی ثاقب نے کہا کہ ان اہم راستوں کی کلیئرنس سے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آئے گی اور مستقبل میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ متعلقہ افسران نے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی ان کے مسائل کے بروقت حل، شفافیت کے فروغ اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں