مسائل کے حل کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں ،وفاقی محتسب
عوام کی خدمت کو شعار ،فیصلوں پر عملد رآ مد کو یقینی بنایا جائے ،پشاور دورہ کے دوران گفتگو
اسلام آ باد(نامہ نگار )وفاقی محتسب نو ید کا مران بلو چ نے اپنے ادارے کے افسروں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ عوام کی خد مت کو شعار بنا ئیں، لوگوں کے مسائل حل کر نے میں کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہ کر یں، یہ سر کا ری ملازمین کا فر ض بھی ہے اور عبا دت بھی، سر کا ری ادارے وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآ مد کو یقینی بنائیں تاکہ شکا یت کنند گان کو جلد ریلیف مل سکے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار علاقا ئی دفا تر پشا ور، سوات اور ایبٹ آباد کے افسران کے سا تھ ایک اجلا س کے دوران کیا۔ وفاقی محتسب نے اپنے دورے کے دوران صو با ئی محتسب مطا ہر زیب سے ملا قا ت بھی کی، جس میں عوامی شکا یات کے ازالے ، ادارہ جا تی تعاون اور انصاف تک رسا ئی کو مز ید بہتر بنا نے کے امو ر پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی محتسب نے علاقا ئی دفتر پشا ور کی تعمیر کے لئے منا سب ارا ضی کی نشا ند ہی کے لئے اقدا مات تیز کر نے کی ہدا یت کی۔