نیشنل پریس کلب اور رازی ہسپتال میں صحت سہولت معاہدہ

نیشنل پریس کلب اور رازی ہسپتال میں صحت سہولت معاہدہ

علاج معالجہ کے علاوہ دیگر 8شعبوں میں ممبران کو سہولیات فراہم کی جائیں گی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کے علاج معالجے اور مرحوم ممبران کے بچوں کے تعلیمی وظائف سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے نیشنل پریس کلب اور جماعت اسلامی اسلام آباد کے ذیلی ادارے الخدمت ارفن پروگرام اور الخدمت رازی ہسپتال اسلام آباد کے درمیان معاہدہ ،جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللہ رندھاوا اور نیشنل پریس کلب کے قائمقام صدر احتشام الحق نے معاہدے پر دستخط کئے ،جماعت اسلامی کی جانب سے رب نواز ملک ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈینیٹر ہونگے۔

نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ میڈیا جن مسائل کاشکار ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، پریس کلب نے اپنے ممبران کے فلاح کے لیے اچھا اقدام اٹھایا ہے ۔ معاہدہ میں صحت کے شعبے سمیت تعلیم و دیگر آٹھ شعبہ جات شامل ہونگے ۔جس میں بچوں کو آئی ٹی کے کورسز اور نیشنل پریس کلب کے مرحوم ممبران کے بچوں کے تعلیمی وظائف اور فلاح پر بھی کام ہوں گے ۔ الخدمت کے تحت 8 شعبوں میں کام کررہے ہیں ۔الخدمت کے تحت ہر شعبے میں پریس کلب کے ممبران کو سہولت فراہم کی جائے گی ،صحافیوں کے علاج پر خصوصی رعایت دیں گے ، نیشنل پریس کلب جو طریقہ کار بنائے گا اس پر عمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں