زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو چالان عدالتوں میں پیش کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے سٹی زون اور رورل زون کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔۔۔
انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائیں۔ جرائم پیشہ گروہ کے مسنگ ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں۔ پراپرٹی مقدمات میں رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اور رہا شدہ ملزمان کی نگرانی کویقینی بنایا جائے۔